ETV Bharat / state

Nutrition Awareness Programme پونچھ میں غذائیت سے متعلق آگاہی تقریب

پونچھ کے کرشی وگیان کیندر میں غذائیت سے متعلق آگاہی مہم کے تحت مختلف اقسام کی سبزیوں کے بیج کے پیکٹ اور درخت تقسیم کیے گئے۔ Nutrition Awareness Program in Poonch

پونچھ میں غذائیت سے متعلق آگاہی تقریب
پونچھ میں غذائیت سے متعلق آگاہی تقریب
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 3:59 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں کرشی وگیان کیندر نے ایفکو کے تعاؤن سے کے وی کے احاطے میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سکاسٹ جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر جے پی شرما اور ڈاکٹر ایس کے گپتا کی قیادت میں غذائیت سے آگاہی مہم اور شجرکاری بیداری مہم پروگرام کا اہتمام کیا جس میں مرد وخواتین سمیت کثیر تعداد میں کسانوں نے شرکت کی۔ Nutrition Awareness Program in Poonch

پونچھ میں غذائیت سے متعلق آگاہی تقریب

اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے مدھیہ پردیش سے آن لائن نشریات کے ذریعے کسانوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کے وی کے پونچھ کے سربراہ ڈاکٹر اجے گپتا نے کہا کہ متوازن غذا اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ صحت، خاص طور پر بچوں میں غذائیت کی کمی پر قابو پانے کے لیے تازہ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کی سال بھر دستیابی کے لیے گھر اور آنگن واڑی مراکز میں نیوٹرینٹ گارڈن تیار کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔ Nutrition awareness program

مظفر میر نے بھارت میں غذائی قلت کے مسائل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ دالیں، تیل کے بیج، سبزیاں اور پھل اور غذائیت سے بھرپور اناج غذائی قلت کو کم کرنے میں بہت پائیدار ہیں، اس موقع پر ونے ویلاس اور ڈاکٹر مشتاق گورو نے دیہی نوجوانوں کو زراعت کے بارے میں جانکاری دی، آخر میں بیجوں کے پیکٹ اور درخت تقسیم کیے گئے۔ ایفکو کی جانب سے شرکاء میں سبزیوں کی مختلف اقسام کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : Dilapidated Road in Poonch مین بازار منڈی میں سڑک کی ابتر حالت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.