پونچھ: ضلع پونچھ کے لورن، منڈی علاقے میں ایمبولنس کی عدم دستیابی کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کے پیش نظر نیشنل ہیلتھ مشن National Health Mission کی جانب سے ایمبولنس فراہم Life Saving Ambulance Service in Poonch کی گئی۔
ضلع پونچھ میں نیشنل ہیلتھ مشن کی NHM Provides Ambulance in Loran Poonch جانب سے جدید سہولیات سے لیس فراہم کی گئی ایمبولنس کو پرائمری ہیلتھ سنٹر لورن، منڈی روانہ کیا گیا۔
نیشنل ہیلتھ مشن کی جانب سے ورلڈ بینک کی مالی اعانت سے چلنے والی ایڈوانس لائف سیونگ ایمبولینسوں کی افتتاحی تقریب Life Saving Ambulance Service in Poonch کے موقع پر محکمہ صحت، انتظامیہ سمیت ڈی ڈی سی ممبران بھی موجود تھے۔
بلاک لورن کے ضلع ترقیاتی کونسل ممبر ریاض احمد ناز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایمبولنس خدمات شروع ہونے سے کئی مریضوں کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عطیہ کی گئی ایمبولنس جدید تکنیک اور سہولیات سے لیں ہیں، جو طبی ایمرجنسی کے وقت مریضوں کے کام آسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں: Life Saving Ambulance Service in Ramban: رام بن میں جدید سہولیات سے لیس تین ایمبولنس کا افتتاح
انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کے دوران دور دراز علاقہ جات سے مریضوں کو اسپتال پہنچانے کے دوران طبی سہولیات میسر نہ ہونے سے مریضوں کی جانیں تلف ہو جاتی تھیں، تاہم اب جدید سہولیات سے لیس ایمبولنس سے قیمتی جانوں کے زیاں سے بچا جا سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ نیشنل ہیلتھ مشن کی جانب سے جموں و کشمیر کے متعدد علاقوں خصوصا دور دراز علاقہ جات کے طبی مراکز کو جدید سہولیات سے لیس ایمبولنس فراہم کی جا رہی ہیں۔