ETV Bharat / state

NC Press Conference In Mandi جموں و کشمیر میں جمہوری نظام ہے ہی نہیں ، این سی - لداخ انتخابات

لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل- کرگل، انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے 12 جبکہ کانگریس نے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انتخابات میں کامیابی پر جموں میں نیشنل کانفرنس سمیت کانگریس لیڈران و کارکنان نے جشن منایا۔

national-conference-workers-held-press-conference-regarding-victory-in-kargil-elections
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:05 PM IST

جموں و کشمیر میں جمہوری نظام ہے ہی نہیں ، این سی

منڈی (پونچھ):ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں نیشنل کانفرنس پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے کرگل ہل ڈولیپمنٹ کونسل میں این سی کی جیت پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران پارٹی ورکران نے لداخ میں ہوئے ہل کونسل کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس و کانگرس پارٹی کی شاندار کامیابی پر لداخ کی عوام کو مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ نیشنل کانفرنس اور کانگرس پارٹی کی کامیابی حاصل کرنے پر پارٹی قائدین کو بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے نیشنل کانفرنس پارٹی کے بلاک صدر عبدالاحد بٹ نے کہا کہ ایک جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے بڑے بڑے دعوے کر رہی تھی کہ لداخ میں بھاری اکثریت میں کامیابی حاصل کریں گے، لیکن لداخ کے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست دیکر ایک بہتر فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم امید ظاہر کرتے ہے کہ جموں و کشمیر میں جب بھی انتخابات ہونگے یہاں کی عوام بھی اسی طرح بہتر فیصلہ کرے گی اور بی جے پی کو شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھارتیہ جنتا پارٹی پچاس سے پار سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے کے گن گا رہے ہے۔ اگر بی جے پی کو اتنا یقین ہے تو وہ جموں و کشمیر میں انتخابات کروائے اور پھر وقت ہی بتائے گا کہ کون پچاس سے پار سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی عوام کو گزشتہ کئی سالوں سے جمہوری نظام سے محروم رکھا ہے جو کہ بے حد افسوس ناک ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں بھی جلد از انتخابات کروائے جائیں تاکہ یہاں کی عوام جمہوری نظام کا حصہ بن سکے۔

قابل ذکر ہے کہ لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل – کرگل کے پانچویں انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے شاندار جیت درج کی ہے۔ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے مشترکہ اتحاد نے 26 میں سے 21 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے۔ان انتخابات کے لئے 4 اکتوبر کو پولنگ ہوئی تھی جن میں مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح 77.61 فیصد درج ہوئی تھی۔ 9 اگست 2019 کو دفعہ 370 کی تنسیخ اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلے کے بعد یہ کرگل میں ہونے والے اپنی نوعیت کے پہلے انتخا بات ہیں جس میں کانگریس اور این سی اتحاد نے جیت درج کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.