ETV Bharat / state

فاروق عبداللہ کا 24 اکتوبر کو منڈی دورہ متوقع - پونچھ کی تحصیل منڈی ہیڈ کواٹر

پونچھ میں نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر عبدالعہد نے کہا کہ 24 اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پونچھ پہنچیں گے اور 25 اکتوبر کو منڈی میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

24 اکتوبر کو فاروق عبداللہ کا منڈی دورہ متوقع

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 7:19 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی ہیڈ کواٹر پر نیشنل کانفرنس کے ضلع عہدداران نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کرکے نیشنل کانفرنس کے کارکنان کو بتایا کہ پارٹی کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ 24 اکتوبر کو ضلع کا دورہ کریں گے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر عبدالعہد بھٹ نے کہا کہ 24 اکتوبر کو نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پونچھ پہنچیں گے اور 25 اکتوبر کو منڈی میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان سے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے۔ کیونکہ گزشتہ دنوں کچھ لوگوں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور اب ان کی جگہ پارٹی نے دیگر لوگوں کو عہدوں پر فائز کیا ہے۔ اس حوالے سے وہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب کا خصوصی دورہ کر رہے ہیں۔

24 اکتوبر کو فاروق عبداللہ کا منڈی دورہ متوقع

مزید پڑھیں: ہلاکتوں کو روکنے کی ذمہ داری مرکز پر عائد: فاروق عبداللہ

انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس، جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے لیے پوری مستعدی سے کوشاں رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ فاروق عبد اللہ کے دورے کے حوالے سے تمام تر انتظامات کیے جاچکے ہیں۔ لہذا عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ فاروق عبد اللہ کی آمد پر تشریف لائیں اور ان کے خیالات سنیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.