ETV Bharat / state

نارکو ٹیرر ماڈیول کیس:ایس آئی اے نے پونچھ میں کلیدی ملزم کے گھر کی تلاشی لی - جموں وکشمیر پولیس

جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی ایجنسی ایس آئی اے نے جمعہ کے روز پونچھ میں نارکو ٹیرر ماڈیول کیس کے سلسلے میں ایک اہم ملزم کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران ٹیم نے موبائل فونز اور دیگر دستاویزات کی جانچ پڑتال کی۔

narco-terror-module-case-sia-searches-house-of-key-accused-in-poonch
Etv Bharatنارکو ٹیرر ماڈیول کیس:ایس آئی اے نے پونچھ میں کلیدی ملزم کے گھر کی تلاشی لی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 9:54 PM IST

نارکو ٹیرر ماڈیول کیس:ایس آئی اے نے پونچھ میں کلیدی ملزم کے گھر کی تلاشی لی

پونچھ: جموں وکشمیر پولیس کی خصوصی تفتیشی ایجنسی ایس آئی اے نے جمعہ کے روز پونچھ میں نارکو ٹیرر ماڈیول کیس کے سلسلے میں ایک اہم ملزم کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران ٹیم نے ایک موبائل فون سمیت دیگر قابل اعتراض چیزیں ضبط کی ہے۔

ایس آئی اے کے ترجمان کے مطابق تفتیشی ٹیم نے جمعہ کے روز ملزم محمد اقبال جسے اکتوبر میں ہماچل پردیش میں گرفتار کیا گیا کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی انجام دی۔انہوں نے کہا یہ چھاپہ مار کارروائی پونچھ میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کی سرحد پار سے اسمگلنگ کے کیس کے سلسلے میں کی گئی ہے۔

بتادیں کہ ملزم اقبال کے تین ساتھیوں کو 30 اور 31 مئی کی درمیانی رات پونچھ کے کرمارہ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور منشیات کے ایک بڑے ذخیرے کے ساتھ پکڑا تھا، تاہم اقبال اس وقت فرار ہوا تھا، جس سے بعد میں سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

ایس آئی اے ترجمان نے کہا کہ اب تک اس کیس میں 6 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس ماڈیول کی سرحد پار کارروائیوں کے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: وادی کے دس مقامات پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران قابل اعتراض مواد ضبط: ترجمان

واضح رہے کہ جمعہ کے روز اسٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی نے اننت ناگ میں ایک، پلوامہ میں سات اور سرینگر میں دو مقامات پر چھاپے مارے ۔ایس آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ یہ ٹیرر فنڈنگ کا وہ معاملہ ہے جس میں 85 کروڑ روپیہ کی رقم خفیہ چینلز کے ذریعے اکٹھی کی گئی اور شبہ ہے کہ اس رقم کو کشمیر میں دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کی خاطر استعمال میں لایا گیا ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.