ETV Bharat / state

Mysterious Firing in Poonch پونچھ میں پُراسرار فائرنگ، کمسن لڑکا زخمی - پونچھ میں فائرنگ سے لڑکا زخمی

سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکورٹ علاقہ میں جمعرات کے روز پُر اسرار فائرنگ کے نتیجے میں نو سالہ لڑکا زخمی، جبکہ دو دیگر معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ زخمی لڑکے کو علاج و معالجہ کے لیے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 12, 2023, 9:51 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سرنکوٹ پونچھ میں پُرا سرار فائرنگ کے نتیجے میں نو سالہ لڑکا زخمی ہوا جبکہ دو دیگر معجزاتی طورپر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز سرنکوٹ پونچھ میں تین افراد آستانہ عالیہ کی طرف جارہے تھے کہ اسی اثنا میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے نتیجے میں نو سالہ لڑکا جس کی شناخت عفران احمد ولد محمد شریف ساکن سنگلہ سرنکوٹ کے بطور ہوئی ہے گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ زخمی کمسن لڑکے کو علاج ومعالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں دو افراد معجزاتی طوپربچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں: Search Operation In Balakot Sector پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں فائرنگ، وسیع علاقے میں تلاشی آپریشن کا آغاز

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 10 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔ پُر اسرار فائرنگ کا یہ واقع کیسے اور کن کی حالات میں پیش آیا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.