ETV Bharat / state

Juloos Rabi ul Awwal in Mandi منڈی میں یکم ماہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدی برآمد

منڈی میں یکم ماہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدیﷺ برآمد ہوا۔ جلوس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے کڑے سکیورٹی کے انتظامات کیے گیے تھے۔ Jalsoos e Mohammadi in Mandi Tehsil

منڈی میں یکم ماہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدی برآمد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 5:37 PM IST

منڈی میں یکم ماہ ربیع الاول کے موقع پر جلوس محمدی برآمد

منڈی، ضلع پونچھ: جموں وکشمیر کے منڈی، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں یکم ماہ ربیع الاول کے موقع پر جماعت رضاء مصطفیٰ منڈی کے زیر اہتمام یوتھ جماعت رضاء مصطفیٰ منڈی کی جانب سے جلوس محمدی برآمد کیا گیا۔ جلوس محمدی مدرسہ رضاء الاسلام منڈی سے برآمد ہوا جو مین بازار سے ہوتے ہوئے بائی پاس پل کے راستے میلاد چوک سے مرکزی جامع مسجد شریف منڈی میں اپنے اختتام کو پہنچا۔ واضح رہے کہ امام و خطیب مرکزی جامع مسجد شریف منڈی مولانا سید فاضل حسین قادری رضوی کی سرپرستی میں جلوس محمدیﷺ کی قیادت نائب امام مرکزی جامع مسجد شریف منڈی مولانا بشارت حسین کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Local Residents Protest منڈی اڑائی کٹھہ تا محلہ شیخاں سڑک خستہ حالی کا شکار

اس دوران یوتھ جماعت رضاء مصطفیٰ منڈی کے صدر قمر علی، خالد محمود، تسنیم محمود، محمد اسلم، محمد شریف اور وحید الحق موجود رہے۔ جلوس محمدی میں مدرسہ رضاء الاسلام کے طلباء و دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں جلوس محمدی کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے بھی مکمل انتظامات کیے گیے تھے۔ اس حوالے سے نائب امام مرکزی جامع مسجد شریف منڈی مولانا بشارت حسین اور صدر یوتھ جماعت رضاء مصطفیٰ منڈی قمر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ و سلم پوری دنیا کے لیے رحمت بنا کر بھیجے گئے ہیں۔
ماہ ربیع الاول میں نبی رحمت کی ولادت باسعادت کے موقع پر مسلمانان عالم خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منڈی تحصیل میں ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے جلوس محمدیﷺ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مدرسہ کے بچوں اور منڈی کے متعدد مقامات سے آئے ہوئے لوگوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے تمام عالم اسلام کو ماہ ربیع الاول کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے جلوس محمدیﷺ میں شرکت کرنے والے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے منڈی تحصیل کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برآمد ہونے جلوس محمدی میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے جلوس محمدیﷺ کو‌ کامیاب بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.