مینڈھر پڑوسی ملک پا کستا ن کی جانب سے رہا ئشی علاقوں میں داغے گے ما رٹر شیل ابھی بھی کئی علاقو ں میں زند ہ پڑ ئے ہوئے ہیں جو کبھی بھی کسی زندگی کو خاموش کرسکتے ہیں۔
کئی شیل لو گوں کے گھرو ں میں بھی پڑ ئے ہوئے ہیں لیکن فو ج اور سول انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی ان کو بلاسٹ کرنے کے لئے سر حدی علاقو ں کا رخ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے پولیس اور سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی بھی ہما رے زمینو ں میں زندہ ما رٹر شیل پڑ ئے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی ان کو بلاسٹ نھیں کیا ہے۔
انہو ں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی کہ فو ری طور پر علا قہ میں جو زندہ شیل پڑئے ہوئے ہیں ان کو بلا سٹ کیا جا ئے تا کہ کو ئی بڑا حا دثہ نہ ہو۔
ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار نے بتا یا کہ میں فو ری طور پر ایک ٹیم علا قہ میں بھیج رہا ہو ں اور حا لا ت کا جا ئزہ لینے کے بعد ہم فو ج کی مدد سے زندہ ما رٹر شیل کو بلا سٹ کر دیا جائے گا۔