جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ چاق کیا۔
ایک بیان میں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف، فوج اور پولیس کی مشترکہ جماعت نے تھانہ منڈی کے گاؤں حادی بوڈا میں ایک مخصوص اطلاع کے بعد آپریشن شروع کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ کارروائی ڈوبہ محلہ کے جنگلاتی علاقے میں شروع کی گئی تھی جو منڈی سے 10 کلومیٹر دور ہے۔
بی ایس ایف نے بتایا کہ آپریشن میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا انکشاف کیا گیا اور اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی میں میں ایک اے کے رائفل، تین اے کے میگزین، اے کے کی اڑسٹھ گولیاں، تین چینی پستول، پانچ پستول میگزین، تین پستول گولیاں، چار دستی بم، ایک یو بی جی ایل دستی بم اور ایک سیٹ کین ووڈ برامد کیا۔
یہ آپریشن ڈی ایس پی آپریشن منیش شرما اور ڈی ایس پی ہیڈکواٹر مدثر حسین کی صدارت میں ہفتے کی صبح 16 آر آر، ایس آو جی، ایس ایس بی کی 183 بٹالین نے انجام دیا۔