پونچھ: جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فوج نے جمعہ کی صبح ایک 'ذہنی طور بیمار' پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مستعد فوجی جوانوں نے جمعہ کی صبح پونچھ میں ایل او سی پر ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ حراست میں لیا گیا پاکستانی شہری 'ذہنی طور بیمار' لگ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں تمام پہلوئوں کو دیکھا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کئی بار ذہنی طور ہر بیمار افراد نے نادانستہ طور پر سرحد عبور کرکے بھارتی حدود میں داخل ہوئے تھے۔ مکمل تفتیش کے بعد فوج انہیں پولیس کے حوالے کرتی ہے، جس کے بعد انہیں پاکستانی رینجرس کے حوالے کر دیا جاتا ہے۔
بتادیں کہ سرحد پر بھارتی فوج الرٹ ہے، اور کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے۔آئے رور پاکستان کے ایل او سی سے درانداز دراندازی کی تاک میں رہتے ہے۔ اس دوران بیشتر اوقات میں ان کوششوں کو ناکام بنایا جاتا ہے اور ان دراندازوں کو مار گرایا جاتا ہے۔