ETV Bharat / state

Nasha Mukt Bharat Abhiyan: نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت اساتذہ اور والدین کا اجلاس - اسکول میں اساتذہ اور والدین کی میٹنگ

بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت اساتذہ اور والدین کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ meeting of teachers and parents under nasha mukt bharat abhiyan

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت اساتذہ اوروالدین کی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 11:06 AM IST

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت اساتذہ اوروالدین کی میٹنگ

نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت جموں و کشمیر میں منشیات مخالف مہم چلائی جارہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی میں محکمہ اسکول آف ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ اور والدین کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس دوران اساتذہ اور والدین کے ساتھ نشہ جیسی بری لت سے نوجوان نسل کو دور رکھنے پر اہم گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر وائیز پرنسپل لیکچرر ابوبکر ملک نے کہا کہ اس وقت کئی نوجوان نشہ میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ جس کو لیکر آج ساتذہ اور والدین کی ایک میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔ گفتگو کا موضوع تھا کہ نوجوان نسل کو کس طرح سے نشہ جیسی بری عادتوں سے بچانا چاہیے۔ جس میں اساتذہ اور والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کے مستقبل کو تابناک بنانے کے لیے اپنا اہم رول ادا کریں۔ تاکہ نوجوان نسل کو نشہ جیسی بری عادتوں سے بچایا جا سکے۔

مزید کہا کہ ہمارا ملک صیح معنوں میں خوشحالی کے ساتھ ساتھ نشہ سے پاک ملک بن سکتا ہے۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کڑی نگرانی رکھیں۔ واضح رہے گزشتہ دنوں پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی کی جانب سے اسکول کے سو میٹر کے احاطہ تک آنے والی تمام دوکانوں پر نوٹس چسپاں کیے گئے تھے۔ جس میں دوکانداروں کو بھی یہ جانکاری فراہم کی گی تھی کہ وہ اپنی دوکانوں پر نشیلی اشیاء نہ رکھیں اور نہ ہی فروخت کریں۔

مزیدپڑھیں:In Anantnag اننت ناگ میں نشہ کے خلاف بیداری ریلی

جس کو لیکر پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول منڈی اسکول کے سو میٹر کے احاطہ میں آنے والی دوکانوں پر جاکر جائزہ لے رہے ہیں کہ‌ کوئی دوکاندار سرکاری حکم نامہ کی خلاف ورزی تو نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس کے باوجود بھی کوئی دوکاندار قانون کی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.