منڈی: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ "پی ایم جی ایس وائی" کے زیر اہتمام منڈی بڈھا امرناتھ تا ساوجیاں قریب 14 کلومیٹر سڑک گذشتہ کئی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار ہے اور یہ سڑک انتظامیہ کی عدم توجہی کا مرکز بنی ہوئی ہے۔سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقہ کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہورہے ہیں۔
واضح رہے سرحدی علاقہ ساوجیاں کو جانے والی سڑک مقامی لوگوں و فوج کی آمد و رفت کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے،کیونکہ سرحدی علاقہ ساوجیاں کو جوڑنے والی واحد یہی ایک سڑک ہے، جس سے فوج ہر روز آواجاہی ہوتی ہے۔
لیکن موجودہ دور میں سڑک اس قدر خستہ حال ہے کہ جگہ جگہ گڑھے ہوئے ہے،اس کے علاوہ سڑک پر مکمل ڈرینج نہ ہونے کے سبب گاڑیوں کو معمولی بارش ہونے کے وقت سڑک پر چلنا مشکل ہورہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی باشندے ریاض آتش و گلبہار احمد نے انتطامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی عرصہ قبل اس سڑک پر میکڈیمائزیشن کا کام کیا گیا تھا، اور چند ماہ کے اندر ہی سڑک سے مکیڈم اکھڑ کر تباہ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ نے اس وقت اس طرف کوئی توجہ نہیں دی اور آج یہ سڑک ضستہ حالی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کی بدترین حالت کی وجہ سے کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں کئی انسانی جانوں کا نقصان بھی ہوا۔
مزید پڑھیں:
منڈی لورن سڑک کی ابتر حالت سے لوگ سخت پریشان
انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ و ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کی ہے کہ اس سڑک پر بلیک ٹاپنگ کی جائے،تاکہ علاقہ کے لوگوں و فوج کو راحت مل سکے۔
وہیں محکمہ "پی ایم جی ایس وائی" کے ایک عہدیداران نے اس حوالے سے بتایا کہ جس ٹھیکیدار کو اس سڑک کا ٹینڈر ہوا ہے اُسی ٹھیکیدار کو پانچ سال تک اس سڑک کی مرمتی کی دیکھ ریکھ کرنی ہوتی ہے اور اگر ٹھیکیدار نے اس سڑک پر مرمت کرنے میں کوئی کوتائی کی تو متعلقہ ٹھیکیدار کے خلاف کڑی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔