منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی سے پھاگلہ جانے والی قریب بتالیس کلو میٹر سڑک جس کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Mandi Road in shambles
اطلاعات کے مطابق قریب تیس سال سے اس سڑک کو لیکر یہ کہا جارہا ہے کہ اس سڑک کا ٹینڈر ہوچکا ہے اب جلد سڑک کا کام شروع کیا جائے گا۔ لیکن بدقسمتی سے زمینی سطح پر ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔ dilapidated condition of road
اس حوالے سے سابق سرپنچ چوہدری طارق منظور نے کہا کہ پچھلے تیس سال سے سڑک کی خستہ حالت سے عوام پریشان ہے۔ کیونکہ اس سڑک پر کبھی ایک کلو میٹر تو کبھی دو کلو میٹر تک میگڈم بچائی جاتی ہے۔ یہ سڑک منڈی کو تاریخی مغل شہرہ سے ملاتی ہے۔ باوجود اس کہ یہ سڑک انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل اس سڑک پر میکڈم بچھائی گئی تھی جو چھ ماہ بعد اکھڑ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سڑک کے جتنے بھی ٹینڈر ہوئے ٹھکیداروں نے اپنے پیسہ نکالے اور چلے گئے۔ Poor condition of roads in poonch
مقامی شخص فاروق مدنی نے کہا کہ منڈی پھاگلہ سڑک جو کہ ابھی بھی پھاگلہ تک مکمل نہ ہوسکی ہے۔ انہوں نے کہا قریب بیس پنچائیتوں پر مشتمل یہ سڑک جس میں ھاڑی بڈھا, سیڑھی خواجہ, سیڑھی چوہانہ, فتح پور, تریچھل, بائلہ, مرنوٹ, دھڑہ یہ تمام تر پنچائیتیں منڈی تحصیل کے ساتھ منسلک ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ یہاں عوام کو بینک, تھانہ, ہسپتال, و دیگر ضروریات زندگی کے لیے منڈی کا رخ کرتے ہیں جس دوران لوگوں کو گوناگوں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس سڑک پر میڈم بچا کر لوگوں کے آنے جانے کے لئے بہتر بنایا جائے تاکہ لوگوں مزید مشکلات سے بچایا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیں : No Road connectivity ڈوڈہ کا مانٹھوڑی گاؤں سڑک جیسی بنیادی سہولت سے محروم