پونچھ: سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں شہید میجر روہت میموریل سوسائٹی منڈی کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام عمل میں لایا گیا۔ تقریب میں ممبئی سے ’’ہم چیریٹیبل ٹرسٹ‘‘ نامی این جی او کے رضاکاروں نے شرکت کرکے میجر روہت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے دوران وارد مہمانوں کو ’’شہید میجر روہت میموریل سوسائیٹی‘‘ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا۔ ہم چیریٹیبل ٹرسٹ کے کارکنان نے شہید میجر رہت میموریل سوسائٹی کے کام کاج کو سراہا اور انہیں ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کی۔
این جی او کی اارگنائزنگ سیکریٹری نندنی پٹری نے تقریب کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹرسٹ کے دیگر کارکنان کے ہمراہ ضلع پونچھ کے دورے پر ہیں۔ جہاں ضلع بھر کے مختلف خوبصورت مقامات کا انہوں دورہ کیا وہیں انہوں نے شہید میجر روہت میموریل سوسائیٹی، منڈی میں پہنچ کر نہ صرف ٹرسٹ کے کام کی سراہنا کی بلکہ شہید میجر روہت شرما کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’’سرحد پر فوج کے جوان ہر وقت ملک کی حفاظت کے لیے تعینات رہتے ہیں اور ان کی ہی وجہ سے ہی ہم لوگ گھروں میں محفوظ ہیں اور ملک کی خاطر شہید ہونے والے شہیدوں کے لیے ہمارے دل میں بے حد عزت ہے ملک کی خاطر شہید ہونے والے بہادر جوانوں کی شہادت کو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے۔ ‘‘
مزید پڑھیں: Rohit Memorial Society Mandi: منڈی میں ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کے زیراہتمام پروگرام کا انعقاد
ادھر، میجر روہت میموریل سوسائیٹی منڈی کے صدر نے حکومت، انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہا کہ ان کی آرگنائزیشن کو حکومت کی جانب سے کوئی بھی امداد فراہم نہیں کی جا رہی ہے تاہم ’’ہم چیریٹیبل ٹرسٹ‘‘ جیسی تنظیموں کے تعاون سے وہ بھی علاقے میں فلاحی کام انجام دے رہے ہیں۔