ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی کے ناکام امیدوار نے عوام کا شکریہ ادا کیا - شہزاد خان نے اپنے حلقہ انتخاب پلیرہ

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں ڈی ڈی سی انتخاب کے ناکام امیدوار شہزاد خان نے اپنے حلقہ انتخاب پلیرہ میں ایک اجلاس منعقد کرکے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ انتخابات کے لیے ابھی سے محنت کرنے کی عوام سے اپیل کی۔

lost ddc elections candidate shehzad khan held a programme in plera _
ڈی ڈی سی کے ناکام امیدوار نے عوام کا شکریہ ادا کیا
author img

By

Published : Dec 26, 2020, 10:34 PM IST

جموں و کشمیر، ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن میں ڈی ڈی سی انتخاب کے ناکام امیدوار شہزاد خان نے آج اپنے حلقہ انتخاب میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس میں بلاک لورن کی متعدد پنچایتوں کی عوام نے شرکت کی، اجلاس کا مقصد گزشتہ دنوں انتخابات میں حصہ لینے کے بعد یہاں اپنے رائے دہندگان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔

ڈی ڈی سی کے ناکام امیدوار نے عوام کا شکریہ ادا کیا

پروگرام کی نظامت سجاد احمد خان کررہے تھے، اس اجلاس کے دوران سرپنچ خالد اقبال کہنوں، سرپنچ جمیل احمد، نائب سرپنچ یار محمد خان، محمد اعظم خان، پلیرہ سرپنچ لطیف، نمبردار ریاض احمد ملک، ذلفقار احمد حاجی، غلام حسین کھاری، نیاز احمد منگرال پلیرہ وغیرہ نے شہزاد خان کو اس انتخاب میں حصہ لینے پر مبارک باد پیش کرتے ہوے عوام کا اس قدر شہزاد خان کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں ایم ایل اے کی سیٹ کے لیے شہزاد خان کا ساتھ دینے کے لیے آج سے محنت سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔

اس موقع پر شہزاد خان نے کہا کہ ضلع ترقیاتی انتخاب میں نگالی اور ساتھرہ کی سیٹ ریزرو ہونے کی وجہ سے پلیرہ حلقہ انتخاب سے پرچہ نامزدگی دائر کرنی پڑی جس کی وجہ سے صرف پانچ دن ہی الیکشن کمپین کا موقع ملا تھا۔ اس دوران تمام پنچایتوں میں تو پہونچ نہیں سکا لیکن جہاں جہاں تک پہنچا تھا، وہاں عوام کو سڑکوں کی عدم دستیابی سے کافی پرشانی سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

جس کو لیکر ہم نے اپنے عزم کا آغاز کردیا ہے اور پلیرہ سے مہارکوٹ کی روڈ کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور آئندہ ناگاناڑی بن بالا چکھڑی کی سڑک کے ساتھ ساتھ سٹیلاں پل کے کام کے لیے بھی کوشش کی جارہی ہے، اگر عوام کا ساتھ رہا تو تمام علاقوں میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.