ان کا کہنا ہےکہ تحصیل منڈی کی بلنائی پنچایت کی اس قطعہ اراضی کو عبدالاحد نام کے چوکیدار نے زینب بی نام کی خاتون سے لی ہے اور وہ اس پر اپنا مالکانہ حق جتا رہے ہیں۔ لیکن مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ چوکیدار زبردستی اس زمین پر قبضہ کر رہے ہیں۔ یہاں جس جگہ یہ مکان تعمیر کر رہے ہیں اس پر ان کا مالکانہ حق نہیں ہے کیوں کہ یہ زمین ان کے نام پر نہ تو رجسٹرڈ ہے اور نہ کسی ریکارڈ میں درج ہے۔ حیران کن یہ ہے کہ زمین کے مالک کا کہنا ہے کہ یہ زمین اسٹیٹ لینڈ کے تحت آتی ہے۔
زمین کے مالک کی اولاد کا کہنا ہے کہ یہ زمین پہلے ہمارے والدین اور فی الوقت ہمارے نام رجسٹر ہے اور ہم نے اسے زمینداری کے لئے چوکیدار کو گزشتہ دس پندرہ برسوں سے دے رکھی ہے۔ ہم یہ مکان اپنے لئے بنارہے ہیں۔ لیکن مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ یہ زمین چوکیدار کو بیچ دی گئی ہے اور چوکیدار اپنے لئے ہی مکان بنا رہے ہیں۔
انہوں نے ضلع تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ اس چوکیدار کو یہاں سے بے دخل کرکے اس زمین کو سرکاری استعمال میں لیا جائے۔ جب تک یہ زمین خالی نہیں کی جاتی ہے تب تک ہم یہاں کسی بھی طرح کی تعمیر نہیں ہونے دیں گے۔
اس حوالے سے تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نے کہاکہ جو شخص یہاں مکان بنارہا ہے۔ وہ زبردستی اور اپنے طریقے سے یہ تعمیرات کر رہاہے ۔اس سے قبل بھی اس کو نوٹس جاری کیا گیا ہے اور یہ زمین دوسرے فریق کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔ مکان بنانے والے کا کہیں نام درج نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او منڈی کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ، ایس ایس پی پونچھ کو بھی صورت حال کے متعلق مطلع کردیا گیا ہے۔ اور ایس ایچ او منڈی کو نوٹس جاری کرکے تعمیر پر روک لگانے کی گزارش کی گئی ہے۔