پولس نے بتایا کہ 'پونچھ ضلع کے مینڈھر سیکٹر میں پاکستانی فوجیوں نے سرحد پر گولہ باری کی جس سے فوج کا ایک جوان سنگین طور سے زخمی ہوگیا۔ بھارتی فوجیوں نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے گولیاں چلائیں۔ زخمی جوان کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔'
ایک دیگر واقعہ میں پاکستانی فوجیوں نے کٹھوعہ ضلع کے ہیرانگر سیکٹر میں ایل او سی پر گولیاں چلائیں۔ گولی باری رات تقریبا نو بجے شروع ہوئی اور علی الصبح تک چلتی رہی۔ گولی لگنے سے دو بھینسیں بھی ماری گئیں۔
واضح رہے کہ سنہ 2003 میں دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔ اس کے بعد بھی دونوں ممالک ایک دوسرے پر معاہدے کی خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔
مرکزی حکومت کی جانب سے 5 اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شق 370 کا خاتمہ کر دیا تھا۔ اس فیصلے بعد لائن آف کنٹرول پر بھی کشیدگی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔