منڈی: سرحدی ضلع پونچھ میں اڑائی ملکاں، منڈی کی عوام نے شکایت کی ہے کہ علاقے میں موٹریبل پُل نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ کثیر آبادی والے علاقے - آڑئی ملکاں - میں موٹریبل پل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں رہائش پذیر ہزاروں لوگوں کو گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ Lack of Motorable Bridge Irks Arai Malka Residents
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ قریب پانچ سال قبل علاقے میں پختہ سڑک بنائی گئی جس سے لوگوں کو کافی راحت ہوئی تاہم سڑک کا کام بھی مکمل نہیں کیا گیا اور محض ایک ہی کلومیٹر سڑک کی میگڈمائزیشن کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں نالہ کے اُس پار رہائش پذیر اڑائی ملکاں پنچایت کے قریب 9 وارڈ ہیں جن میں چار ہزار کے قریب نفوس آباد ہیں اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر نالہ پار کرنا پڑتا ہے جس کے لیے ایک عارضی پل تعمیر کیا گیا ہے تاہم وہ پل موٹریبل نہ ہونے کے سبب اس پر سے گاڑیاں نہیں گزر سکتی۔No Bridge in mandi Poonch
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی سرپنچ نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں رہائش لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر منڈی یا پونچھ جانا پڑتا ہے، تاہم انہیں عارضی پل کو پیدل ہی پار کرنا پڑتا ہے جس سے ان کا کافی وقت ضائع ہوتاہے۔ مقامی باشندوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے دوران ایک عارضی جھولہ پل تعمیر کیا گیا تاہم اُس کی حالت بھی خستہ ہو چکی ہے اور اور خستہ حال پل پر بمشکل ایک موٹر سائیکل ہی گزر سکتا ہے۔
اڑائی ملکاں کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام، ضلع انتظامیہ سے پختہ پل تعمیر کرنے کے حوالہ سے گزارشات کیں تاہم حکام کی جانب سے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے علاقے میں پختہ پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کسی حد تک کمی واقع ہو سکے۔