ضلع ترقیاتی کمشنر کی جانب سے جاری عوامی اعلامیہ میں ضلع پونچھ اور گردونواح کے عوام سے اپیل کی گی ہے کہ اگر کوئی بھی افراد 15 جنو ری 2020 کے بعد بیرون ملک سے آیا ہو تو اس کی اطلاع فو ری طور پر انتظامیہ کو دیں۔
ان کی جانب سے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر بیرون ممالک سے آئے ہوئے افراد میں کورونا وائرس کی علامات نہیں بھی ہیں تو ان کی خبر انتظامیہ کو دی جائے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رشتہ دار، پڑوسی، دوست یا سما ج میں کوئی بھی ایسے افراد موجود ہوں تو اس کی جانکاری فوری طور پر انتظامیہ کو دی جائے۔
انتظامیہ کی جانب سے پونچھ میں ہیلپ نمبر 01965222079 کنٹرول روم 0196522033 اور وہاٹس ایپ نمبر 9797657016 بھی جاری کیے گئے جن پر اطلاعات فراہم کرائی جا سکتی ہیں۔
جبکہ بی ایم او مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان نے بھی راجو ری اور پونچھ کی سر حدی ( بھمبر گلی ) مقام پرمسافرو ں کی جانچ کے لیے ایک کی ٹیم تعنیاتی کی گئی ہے جو تما م بیر ون ملک اور ریا ست سے آنے والے مسافرو ں کی جانچ کر تی ہے۔