ETV Bharat / state

پونچھ: پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

author img

By

Published : Mar 17, 2020, 7:47 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹرز (لائن آف کنٹرول) پر ایک بار پھر پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پونچھ: پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
پونچھ: پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

پونچھ میں بھارت اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے بیچ آج صبح ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹرز میں آر پار آتشی گولہ باری ہوئی جس دوران چھو ٹے اور درمیانہ درجے کے ہتھیاو ں کے ساتھ ساتھ مارٹر شیلنگ بھی ہوئی۔

ایل او سی پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے پیش نظر لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی جبکہ سرحدوں کے قریب رہائش پذیر لوگ نقل مکان کرنے کی سوچ رہے ہیں ۔

فوجی ذرائع کے مطابق برصغیر کی دو ایٹمی طاقتوں کی افواج کے درمیان گولہ باری تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے جبکہ آج صبح سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھر اور منکو ٹ سیکٹرو ں میں پا کستانی افواج نے چھو ٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاوں کا استعمال کیا۔

فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ صبح 5 بجکر 50 منٹ پر شروع ہو ا تھا جو کہ ایک گھنٹے تک چلتا رہا۔ تاہم ابھی تک کسی بھی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلا ع نہیں ملی ہے۔

پو لیس ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے پونچھ کے منکوٹ اور مینڈھر سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی اور مارٹر کے گولے بھی داغے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے شہری آبادی والے علاقوں پر بھی گولہ باری کی، تاہم بھارتی فوج نے بھی پا کستانی فائرنگ کا معقول جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی گولہ باری کے باعث اِس پار کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

و اضح رہے کہ گز شتہ ایک ہفتے سے لگا تار پا کستانی افواج نے ضلع پو نچھ کے متعدد سیکٹروں میں بھی گولہ باری کر رہی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.