سرحدی ضلع کپواڑہ کے جگرپورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے اقبال رسول نے ملک کے سب سے بڑے مقابلہ جاتی امتحان یوپی ایس ای کے نتائج میں کامیابی حاصل کر کے پورے سماج کا نام روشن کیا ہے۔
ان کی اس شاندار کامیابی پر ملی اور سماجی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ اقبال رسول کی کامیابی کے بعد پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے اور اقبال کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے سات چیت میں انہوں نے بتایا کہ یوپی ایس سی امتحانات میں کامیابی حاصل کرکے فخر محسوس کررہا ہوں، میری یہ کوشش رہے گی کہ میں اپنے علاقے کے لوگوں کی خدمت کرسکوں۔'
اقبال رسول دہلی سے جب گھر پہنچے تو یہاں جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا اور ان کے والدین یار دوست پھولوں کی مالا اور مٹھائیوں سے ان کا استقبال کیا اور انہیں مبارکباد دی۔