ETV Bharat / state

ایل او سی پر فوجی کی پراسرار موت - لائن آف کنٹرول فوجی اہلکار کی موت

رپورٹس کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات ایک فوج اہلکار کی فائرنگ کے سبب موت واقع ہو گئی۔ آرمی اور پولیس نے اس پر اسرار موت کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 2:10 PM IST

پونچھ (جموں کشمیر): بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سرحدی ضلع پونچھ میں مینڈھر تحصیل کے منکوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ’’فائرنگ کے نتیجے میں‘‘ ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ضلع کے منکوٹ، مینڈھر علاقے میں لائن آف کنٹرول پر اچانک گولیوں کی آواز سنائی دی اور ’’فارورڈ فبادہ گلی چوکی‘‘ پر تعینات فوجیوں نے اپنے ساتھی کانسٹیبل مندھو سنگھ کو خون میں لت پت پایا اور فوری طور پر اسے میڈیکل کیمپ پہنچایا تاہم وہاں پر مومود ڈاکٹروں کے مطابق میڈیکل کیمپ پہنچانے سے قبل ہی کانسٹیبل کی موت واقع ہو چکی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوجی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش شروع کر دی، اطلاع ملتے ہی مینڈھر پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور پر اسرار حالت میں ہوئی فوجی اہلکار کی موت کی جانچ شروع کر دی۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجی کی شناخت 15 راج رائفل بٹالین کے کانسٹیبل مندھو سنگھ کے طور پر ہوئی جو ریاست راجستھان کے جودھ پور کا رہائشی ہے۔

مزید پڑھیں: Army man shot dead on LoC: آپسی نوک جھوک میں صوبیدار کی موت

واضح رہے کہ سرحدی علاقوں میں لائن آف کنٹرول یا بین الاقوامی سرحد پر فوجی اہلکاروں کی جانب سے خودکشی یا برادرکشی کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، علاوہ ازیں گشت کے دوران آئی ای ڈی کی زد میں آکر یا جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی فائرنگ سے فوجی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ ان سب کے علاوہ حادثاتی طور بندوق سے خارج ہونے والی حادثاتی گولی کے سبب بھی بعض اوقات فوجی اہلکار ہلاک ہو جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.