ETV Bharat / state

پونچھ میں تین درانداز ہلاک

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 12:33 PM IST

پونچھ کے مینڈھر میں آج صبح سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ سیکٹر میں گولہ باری کی گئی ہے۔

Indian Army
Indian Army

پاکستان کی جانب سے آج صبح دراندازوں کا ایک گروپ لائن آف کنٹرول پر بھارت میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا لیکن بھارتی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تین دراندازوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج صبح سرحد پار سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹر میں گولہ باری بھی کی گئی تھی۔

اسی دوران پاکستان فوج نے بھارتیہ فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق 7 سے 8 مبینہ عسکریت پسند دراندازی کرنا چاہتے تھے، جس میں سے تین مبینہ عسکریت پسند کو بھارتیہ فوج نے ہلاک کر دیا اور چار دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تاہم فوج کی جانب سے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ آج صبح تقریباً ڈھائی گھنٹے دونوں جانب سے فائرنگ ہوتی رہی۔ ایسے میں پاکستان مسلسل فائرنگ کر کے مبینہ عسکریت پسند کو دراندازی کرانا چاہتا ہے۔ یہ گولہ باری مینڈھر اور بالاکوٹ سیکٹر میں ہوتی رہی۔

ذرائع کے مطابق عسکریت پسند دراندازی کی کوشش کر رہے تھے جسے بھارتیہ فوج نے ناکام کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی ایل او سی کے مختلف علاقوں میں فوج اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.