راجوری: راجوری کے کالا کوٹ باجی جنگلی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں دو روز تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں دو کیپٹن سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہوئے ہیں۔مہلوکین کی شناخت کیپٹن ایم وی پرانجل کیپٹن شبھم گپتا،حوالدار عبدالمجید، لانسک نائک سنجے بشت پیرا ٹروپر سچن لاور کے بطور ہوئی ہے۔
کیپٹن ایم وی پرانجل کا تعلق کرناٹک کے منگلور سے ہے جب کہ کیپٹن شبھم گپتا کا تعلق اترپردیش کے آگرہ سے ہے۔ وہیں حوالدار عبدالمجید کا تعلق اجوٹے، پونچھ،لانسک نائک سنجے بشت کا تعلق پاڈلی، نینیتال اس طرح پیرا ٹروپر سچن لاورکا تعلق ناگالیہ گیورولا علی گڑھ سے ہے۔جوں ہی ان جان بحق فوجی اہلکاروں کی خبر ان کے آبائی علاقوں کو پہنچی تو وہاں صف ماتم بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز جموں میں فوجی اعزاز کے ساتھ مہلوکین کی لاشوں کو اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کیا جائے گا۔
جوں ہی حوالدار عبدالمجید کے ہلاکت کی خبر ان کے آبائی علاقہ پونچھ کے اوڑے علاقہ کو پہنچی، تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ پسماندگان میں دو بیٹے ایک بیٹی اور بیوی ہے۔
مزید پڑھیں:
راجوری انکاؤنٹر: دو آفیسروں سمیت پانچ فوجی جاں بحق، دو عسکریت پسند بھی مارے گئے، آپریشن ہنوز جاری
وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے مہلوک کے والد نے کہا کہ ایک روز قبل انہوں نے اپنے بیٹے سے فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرے بیٹے نے ملک کے لیے جان نچھاور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مہلوک کے بیٹوں بھی فوج میں خدمت کرے گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یہاں عسکریت پسندی پھیلنے میں ملوث ہے اور ان ہی کے حملوں میں یہاں قیمتیں جانوں کا زیاں ہوتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ان حملوں کا خاطر خواں جواب دینا چاہیے۔