سرحدی ضلع پونچھ کے اڑائی ملکاں، منڈی علاقے میں سڑک کی کشادگی Road Widening in Poonchکے دوران دو منزلہ رہائشی مکان کو شدید نقصان پہنچا ہے، متاثرین نے انتظامیہ سے بازآبادکاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ضلع پونچھ کے اڑائی ملکاں، منڈی علاقے کے وارڈ نمبر پانچ میں دو ماہ قبل سڑک کی تعمیر و کشادگی کے غرض سے پہاڑی علاقہ میں بعض مقامات پر کھدائی کی گئی۔
سڑک کی کشادگی کے دوران کھدائی کے سبب دو منزلہ رہائشی مکان کو شدید نقصان House Damaged during Road Widening in Poonchپہنچا۔
متاثرین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’مکان رہائش کے قابل نہیں رہا۔‘‘
انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہ انہوں نے مکان کو نقصان پہنچنے کی اطلاع پولیس اور محکمہ ریونیو کے افسران کو دی تاہم انکے مطابق کسی بھی محکمہ سے کوئی افسر معائنہ کرنے کے لیے نہیں آیا۔
- مزید پڑھیں: Where Is Our Lands Compensation:'سڑکیں تو بن گئیں، لیکن ہماری زمینوں کا معاوضہ نہیں ملا'
انہوں نے کہا: ’’مکان زمین بوس ہونے کے سبب نو افراد پر مشتمل کنبہ شدید سردی اور بارشوں میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔‘‘
انہوں نے انتظامیہ سے سڑک کی کشادگی کے سبب مکان کے ہوئے نقصان کا تخمینہ لگا کر متاثرین کو معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی۔