پونچھ: پونچھ میں سکیورٹی فورسز نے پاکستان کے ضلع پونچھ سے منشیات کی کھیپ بھارت کے حدود میں سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے تین کلو ہیروئن نما منشیات برآمد کیا اور لائن آف کنٹرول کے قریب سے منشیات سمگل کرنے والے تین اسمگلروں کو حراست میں لے لیا۔ جانکاری کے مطابق سی سی ٹی وی میں پونچھ ضلع کے سرحدی دیگوار سیکٹر کے علاقے نورکوٹ، نکرکوٹ سے سکیورٹی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر بیریکیڈ کے دوسری طرف سے مشکوک نقل و حرکت دیکھی۔ اس دوران دوسری طرف سے بھارتی علاقے میں کوئی چیز پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں:Pregnant Lady Rescued فوج نے کپواڑہ میں حاملہ خاتون کو ہسپتال پہنچا کر جان بچائی
سی سی ٹی وی میں بیریکیڈ نظر آ رہے تھے۔ دراندازی کے خدشے کے پیش نظر فوج کی جکلائی بٹالین، پولس کی ایس او جی ٹیم اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب علاقے کا محاصرہ کیا اور مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ کارروائی کو ناکام بناتے ہوئے پاکستان سے آنے والی منشیات کی کھیپ سمیت تین اسمگلرز سے تین کلو ہیروئن نما مادہ ضبط کر لیا۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں کشمیر اور پنجاب میں بین الاقوامی سرحد پر منشیات اور ہتھیار کی اسمگلنگ سے جڑی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس کے پیش نظر فوج نے اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ سکیورٹی فورسز کے الرٹ ہونے کی وجہ سے ایل او سی کے قریب سے آئے دن ممنوعہ مادے اور ہتھیار پکڑے جا رہے ہیں۔