ETV Bharat / state

پونچھ: بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری

author img

By

Published : Jan 10, 2021, 5:39 PM IST

Updated : Jan 10, 2021, 5:54 PM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

پونچھ: بھارتی اور پاکستانی افواج کے درمیان شدید گولہ باری
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ

اطلاعات کے مطابق پونچھ کے بالاکوٹ، کرنی اور مالٹی سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ شروع کی گئی جس کا بھارتی فوج جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال 2020 کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو 71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوجود جموں و کشمیر کی سرحدوں پر طرفین کے درمیان آئے روز کی گولہ باری کے تبادلے سے سرحد کے آرپار کی بستیوں کے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر: پونچھ میں ایل او سی پر گولہ بار
ی

Last Updated : Jan 10, 2021, 5:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.