ETV Bharat / state

Health Mela In Mandi سب ضلع ہسپتال منڈی میں بلاک ہیلتھ میلہ کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2023, 10:17 PM IST

سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی کے انچارج میڈیکل آفیسر نے کہا کہ محکمہ صحت ہسپتال میں 9 نومبر اور 14 دسمبر کو ایک ہیلتھ میلہ انعقاد کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میلے میں لوگوں کو طبی مشورہ کے ساتھ ساتھ مفت میں ادویات تقسیم کی جائے گی۔

health-department-organise-free-health-mela-in-sub-district-hospital-mandi
سب ضلع ہسپتال منڈی میں بلاک ہیلتھ میلہ کا اہتمام

منڈی( پونچھ):ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے غلام احمد میموریل سب ضلع ہسپتال منڈی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام ایوشمان بھارت کے تحت بلاک ہیلتھ میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بلاک ہیلتھ میلہ میں راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ سے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم موجود رہی۔ جس میں ماہر امراض نِسواں، فزیشن، سرجن، ای این ٹی کے علاوہ سب ضلع ہسپتال منڈی کے ڈاکٹروں سمیت دیگر ہسپتال کا عملہ بھی موجود رہے۔یاد رہے منڈی، ساوجیاں، لورن، اڑائی، چھیلہ، ڈھانگری، اتولی، بائیلہ، فتح پور، سلونیاں، ساتھرہ و دیگر ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں نے اس ہیلتھ میلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

اس حوالے سے مزید جانکاری دیتے ہوئے انچارج بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر اعجاز جان نے کہا کہ بلاک ہیلتھ میلہ چیف میڈیکل آفیسر پونچھ کی ہدایات پر اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی ڈاکٹر نصرت النساء بھٹی کی مکمل نگرانی میں لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ہیلتھ میلہ کا مقصد اُن افراد کا مفت طبی معائنہ کرنا تھا جو منڈی تحصیل کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب غرباء لوگ ضلع ہسپتال پونچھ تک رسائی نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ہسپتال پونچھ سے آئے ہوئے ماہر ڈاکٹروں نے متعدد مریضوں کا مکمل طبی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی ہیں۔

مزید پڑھیں:Bear Attack In Poonch منڈی میں ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی

انہوں نے کہا کہ بلاک ہیلتھ میلہ لگانے سے منڈی تحصیل کے متعدد علاقہ جات سے آئے ہوئے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے عوامِ منڈی سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جو افراد اس بلاک ہیلتھ میلہ میں نہیں پہنچ سکے وہ لوگ بھی آئندہ 9 نومبر اور 14 دسمبر کو لگنے والے میلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.