ضلع پونچھ کے کلائی پل کے مقام پر کورونا ٹیسٹنگ کرنے کے لیے محکمہ ایجوکیشن اور محکمہ صحت کے ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر ملازمین نے انتظامیہ سے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے ہمیں نہ ماسک نہ سینیٹائزر اور نہ ہی ہاتھوں پر لگانے کے لئے دستانے مہیا کیے جا رہے ہیں'۔
ملازمین نے محکمہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ صحت کی جانب سے آج بھی ہمیں صرف پانچ ماسک مہیا کیے گئے ہیں جبکہ ہاتھوں پر لگانے کے لیے استعمال ہوئے دستانے دیے گئے ہیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'محکمہ صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سب سے زیادہ پیسے منڈی میں محکمہ صحت کو دیے گئے ہیں۔ باوجود اس کے محکمہ صحت ہماری جانوں کا دشمن بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلح رامبن میں آشا ورکرس کا احتجاج
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'محکمہ صحت کو جلد سے جلد ہدایات جاری کی جائیں تاکہ فرنٹ لائن ورکر جو اپنی جان جوکھم میں ڈال کر لوگوں کی جانوں کی حفاظت کر رہے انہیں ہی این 95 ماسک، سینیٹائزر اور ہاتھوں پر لگانے کے لیے دستانے مہیا کیے جائیں تاکہ فرنٹ لائن ورکر بھی اپنی جان اور اپنے کنبہ کی جان بچاتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دیں سکیں۔