ضلع پونچھ کے باشندوں نے کہا کہ ''اس وقت لوگ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان ہیں، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے ایک اچھا قدم اٹھایا تھا کہ غریبوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا، لیکن منڈی کے گاؤں اتولی کے مستحقین کو نظر انداز کیا جارہاہے۔ ''
اس حوالے سے نمبردار اتولی خورشید احمد نے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جن لوگوں کے راشن کارڈ بی پی ایل میں تھے لیکن اب انہیں اے پی ایل کردیا گیا ہے اور کچھ راشن کارڈوں سے نفری کی تعداد ہی کم کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ''تمام مستحقین کے نفر کاٹ دیئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں اور جو راشن سرکار کی طرف سے مفت دیاجارہاہے اس میں پنچائیت اتولی کے لوگوں کو نظر انداز کیا جارہاہے ، بی پی ایل وانتودیا کے لوگوں کو اے پی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ جب ہم اے ڈی فوڈ سے بات کرتے ہیں تو وہ بھی کوئی توجہ نہیں دیتاہے۔''
انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہےکہ اگر دو دن کے اندر اندر اس معاملہ کی انکوائری نہ ہوئی تو ہم کسی نہ کسی طرح بھی احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔