ETV Bharat / state

Encounter in Poonch پونچھ کے سندھرا علاقے میں چار عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 9:35 AM IST

Updated : Jul 18, 2023, 9:54 AM IST

پونچھ کے علاقے سندھرا میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے درمیان پہلا تصادم کل رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوا۔ وہیں آج صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ تصادم دوبارہ شروع ہوا۔ many militants killed in Poonch

پونچھ کے سندھرا میں چار عسکریت پسند ہلاک

پونچھ: جموں و کشمیر میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ پونچھ کے علاقے سندھرا میں سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سیکورٹی فورسز کے درمیان پہلا تصادم کل رات تقریباً 11:30 بجے ہوا جس کے بعد رات میں اندھیرے کے دوران آپریشن کی نگرانی کے لیے دیگر آلات کے ساتھ ڈرون کو بھی تعینات کیا گیا۔ بھارتی فوج کے اہلکار کے مطابق آج صبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے کے ساتھ تصادم دوبارہ شروع ہوا۔ بھارتی فوج کی اسپیشل فورسز، راشٹریہ رائفلز اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکار دیگر فورسز کے ساتھ اس آپریشن کا حصہ تھے۔

  • J&K | Four terrorists have been killed by the security forces in a joint operation in the Sindhara area of Poonch. The first engagement between security forces took place at around 11:30 pm yesterday after which drones were deployed along with other night surveillance equipment.…

    — ANI (@ANI) July 18, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں: Search Operation in Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک

چار عسکریت پسند ہلاک
چار عسکریت پسند ہلاک

آپریشن میں مارے جانے والے عسکریت پسند زیادہ تر غیر ملکی عسکریت پسند ہیں اور ان کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بتادیں کہ پیر کے روز فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی ضلع پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اس دوران دو دراندازوں کو ہلاک بھی کر دیا گیا۔ جموں میں مقیم فوج کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوشش کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jul 18, 2023, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.