ETV Bharat / state

پونچھ میں چار پرانے آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 10:42 PM IST

مینڈھر میں ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او (مینڈھر) کی سربراہی میں سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کی سہ پہر چار پرانے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل مینڈھر میں ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او (مینڈھر) کی سربراہی میں سیکورٹی اہلکاروں نے بدھ کی سہ پہر مینڈھر ندی کے کنارے چار پرانے آئی ای ڈی دھماکہ خیز مواد کو تباہ کر دیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ گذشتہ مہینے 13 اگست کو ناکہ لگا کر آنے اور جانے والے لوگوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران کسبلاری کا رہائشی محمود حسین ناکہ دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر اس کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران محمود حسین کے پاس سے چار آئی ای ڈی بم برآمد ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: دو پولیس اہلکاروں سمیت چھ سرکاری ملازمین نوکری سے برطرف

اس کے بعد ملزمان کے خلاف پولیس اسٹیشن مینڈھر میں مقدمہ درج کیا گیا۔ سیکورٹی کے پیش نظر پولیس افسران کی نگرانی میں سیکورٹی اہلکاروں کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چار آئی ای ڈیز کو دریا کے کنارے محفوظ مقام پر تباہ کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.