ETV Bharat / state

Accident in Poonch: پونچھ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک - سڑک حادثہ

پہاڑی ضلع پونچھ کے براری نالہ ساوجیا کے قریب ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں جاگری۔ اس حادثہ میں ایک کمسن لڑکی سمیت چار افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Four Dead in Poonch Road Accident

four-dead-seven-injured-in-poonch-road-accident
پونچھ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 9:18 PM IST

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں ایک مسافر بردار گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک جب کہ سات دیگر زخمی ہوئے جنہیں علاج و معالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ Four Dead in Poonch Accident

پونچھ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کے روز ساڑھے تین بجے کے قریب ایک ٹاٹا سومو گاڑی زیر نمبر JK14A 3699 براری نالہ ساوجیا کے قریب ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے اُس پر سوار گیارہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں اور پولیس نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال پہنچایا، تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے ایک مسافر کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت 52 سالہ محمد صادق ولد علی بہادور ساکن گگڑیا کے بطور ہوئی ہے۔

زخمیوں کو ایمرجنسی طور پر ایمبولنس کے ذریعہ منڈی سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے بنیادی علاج و معالجہ کے بعد آٹھ شدید زحمیوں کو پونچھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ وہیں دوران علاج شدید زخمیوں میں ایک کمسن لڑکی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ منیرہ بیگم ، 61 سالہ عبدالحد اور 10 سالہ شہبانہ کوثر کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں زخمیوں کی پہچان محمد ابراہیم، غلام رسول ، سجاد احمد ، ذیشان احمد ، صربہ بیگم ، حبیب اللہ اور لیاقت کے بطور کی گئی ہے اور سبھی گگڑیا کے ساکن ہیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.