پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے سونرکوٹ تحصیل کے لسانا علاقے میں سامان سے بھرے ٹرک میں اچانک آگ لگ گئی، ٹرک کا نمبر JK02B 2823 بتایا گیا ہے۔ جانکاری کے مطابق ٹرک سورن کوٹ پہنچا جہاں کچھ سامان اتارنے کے بعد جیسے ہی پونچھ کے لیے روانہ ہوا تو پوٹھہ کے علاقے میں ٹرک میں آگ لگ گئی۔
سڑک کے کنارے سے گزرنے والے لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو بتایا کہ ٹرک کے پیچھے آگ لگی ہوئی ہے۔ آگ دیکھ کر علاقے کے لوگ بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے۔ اسی کے ساتھ موقع پر پہنچی فائر بریگیڈ کی ٹیم نے مقامی لوگوں کی مدد آگ پر قابو پالیا۔
مزید پڑھیں: