ETV Bharat / state

Farming Started in LOC Area: پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب کسان کاشتکاری میں مصروف

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے قریب لائن آف کنٹرول کے قریب کسانوں نے دو سال بعد پھر سے کاشتکاری کرنی شروع کردی ہے۔ کسانوں نے ڈھول نگاڑے بجا کر دھان کی کھیتی شروع کی۔ Farming Started in LOC Area

کسانوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب دھان کی کھیتی شروع کی

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 4:04 PM IST

ضلع پونچھ کے لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں میں کسانوں کے بنجر کھیت میں دوبارہ کھیتی ہو رہی ہے۔ لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کے دوسرے سال، کسانوں نے خوشی منائی۔ مقامی کسانوں نے بتایا کہ جنگ بندی کے بعد لائن آف کنٹرول کے قریب علاقوں میں امن ہے، ضلع پونچھ کے علاقوں کھڈی، کرماڈا، دیگوار، جھلاس، سلوتری میں پاکستانی گولہ باری کی وجہ سے افراتفری کا ماحول بنا رہتا تھا۔جو اب ختم ہو گیا ہے۔ Farming Started in LOC Area

کسانوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب دھان کی کھیتی شروع کی

کسانوں نے کہا کہ ہماری زمین بنجر ہو چکی تھی، پچھلے سال ان زمینوں پر کھیتی کرنے میں ڈر لگتا تھا، اچانک گولہ باری شروع ہو جاتی تھی۔ جس کے سبب ہماری محنت کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی ضائع ہوتا تھا۔ اب تین سال ہو گئے ہیں، دو دہائیوں کے بعد کسان ڈھول نگاڑے بجا کر دھان کی کھیتی کر رہے ہیں۔ ایک کسان نے کہا کہ یہاں باڈر علاقے میں پہلے بہت فائرنگ وغیرہ ہوتی تھی، اب دو سال سے گولہ باری بند جس کی وجہ سے اب ماحول سازگار ہے اور اب ہمیں یہاں کھیتی کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: PoK Man Held In J&K's Poonch: ایل او سی پر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کا شہری گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.