پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکورٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔ فوجی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ ان پٹ کی بنیاد پر پونچھ ضلع کے تحصیل سرنکوٹ علاقہ کے سندھاڑہ اور میدان علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔ جونہی سکیورٹی اہلکاروں نے تلاشی کارروائی شروع کی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فوج پر فائرنگ کر دی جس کے بعد فوج نے بھی پوزشن سنبھال لی۔ اس دوران فوج نے پورے علاقہ کو میں گھیرے میں لے لیا ہے۔ دونوں جانب سے گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔ اس بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: Search Operation in Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، دو درانداز ہلاک
واضح رہے کہ آج ہی کے روز فوج نے جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مل کر سرحدی ضلع پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ اس دوران دو دراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ جموں میں مقیم فوج کے دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پیر کی صبح پونچھ علاقے میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازی کی کوشش کے دوران دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔