جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے دوگرن پوشنا میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا جس میں دو عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاع ملی تھی، جس کے بعد جموں و کشمیر پولیس کی ایک ٹیم، سی آر پی ایف اور فوج نے مشترکہ طور پر علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کاروائی شروع کر دی۔
تلاشی کاروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوگیا۔