دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں رنگر نالہ کے نزدیک ایل او سی پر جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب فوج نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے ایک سن رسیدہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:'ڈرونز کا استعمال بذات خود ایک خطرہ ہے'
گرفتار شدہ شخص کی شناخت 65 سالہ محمد جاوید ولد محمد سجاد ساکن چوپر پاکستان زیر قبضہ کشمیر کے بطور ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص فوج کی تحویل میں ہی ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جار ہی ہے۔
یو این آئی