جموں و کشمیر کے پونچھ کے وارڈ نمبر 14 محلہ آلا پیر میں ایک بیوہ خاتون کے گھر کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے ہزاروں کی رقم اور زیورات چوری کر لیے۔ بتایا جا رہا ہے کہ چوروں نے تقریبا 80 ہزار کی رقم اور سونے کی زیورات چوری کر لی۔ Theft Case in Poonch
متاثرہ خاتون حمیدہ بی نے بتایا کہ وہ رات کو اپنے رشتہ دار کے گھر گئی ہوئی تھیں، صبح جب وہ گھر آئیں تو مرکزی دروازہ کے علاوہ گھر کے سارے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، لوہے کے بکسے میں رکھے تقریا 80 ہزار کی رقم اور سونے کی زیورات چوری ہو گئی۔ Jewellery Stolen From Widow's House
انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کے گھر صاف صفائی کا کام کر کے اپنے اور اپنے بیٹے کا پیٹ پال رہی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ رقم بیٹے کے شادی کے لئے اکٹھا کیے تھے اور ہونے والی بہو کے لئے سونے کی چین، انگوٹھی اور بالیاں بنوانی تھی لیکن سارے زیورات چوری ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Jewellery Theft Case in Mumbai: مسروقہ زیورات معاملے میں 10 ملزمین گرفتار
وہیں اس معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد موقع پر پہنچ کر فنگر پرنٹس لیا اور قانونی کاروائی کرتے ہوئے چوروں کی تلاش شروع کر دی۔ Theft Case in Poonch