پونچھ: جموں وکشمیر کے مینڈھر پونچھ کے بلونی علاقے میں منگل کی شام کو ڈرون دیکھا گیا جس کے بعد فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا۔Drone Spotted In Poonch
اطلاعات کے مطابق منگل کی شام کو مینڈھر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون نظر آیا۔ذرائع نے بتایا کہ گرچہ ڈرون واپس پاکستانی حدود میں چلا گیا تاہم فوج نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔Drone like object spotted along LoC
واضح رہے کہ بارڈر سکیورٹی فورس پنجاب فرنٹیئر نے 5 اور 6 دسمبر کی درمیانی شب کو ضلع ترن تارن میں ایک مشتبہ پاکستانی ڈرون کو روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ابتدائی تلاشی کے دوران بی ایس ایف کے جوانوں نے ترن تارن کے گاؤں کالیا کے قریب ایک پیکٹ برآمد کیا جس میں ہیروئن (2.470 کلوگرام) کا شبہ تھا۔ یہ بات منگل کو بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر کے ذرائع نے بتائی ہے۔
مزید پڑھیں: Drone Seized in Taran Village ترنتارن بارڈر پر کھیتوں سے ڈرون برآمد
(یو این آئی)