ETV Bharat / state

منڈی: ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے حکم نامے کی اڑائی دھجیاں - public transport in poonch

سواری گاڑی میں سماجی فاصلہ، ماسک یا دیگر لازمی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

drivers
drivers
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:18 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی میں تقریباً چار ماہ بعد سواری گاڑیوں کا سلسلہ شروع ہوتے ہی ڈرائیوروں نے اپنی من مانی سرعام شروع کر دی ہے اور اس دوران انتظامیہ کے حکم نامے کی دھجیاں اٗڑائی جا رہی ہیں۔

منڈی: ڈرائیوروں نے انتظامیہ کے حکم نامے کی اڑائی دھجیاں

لاک ڈاؤن میں نرمی کے دوران انتظامیہ نے سڑکوں پر گاڑیوں کو چلانے کے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سماجی فاصلہ لازمی قرار دیا گیا ہے، لیکن پونچھ کے منڈی میں اس پر کوئی عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

ڈرائیوروں نے کرایہ دوگنا کر دیا ہے اور قبل کے مطابق پوری سواری بیٹھا رہے ہیں، حالانکہ انتظامیہ نے تیس فیصد کرایہ میں اضافے کے ساتھ ساتھ سواری میں پچاس فیصد تخفیف کرنے کی ہدایت دی تھی۔

واضح ہو کہ منڈی سے دیگر قصبوں اور علاقوں کے لئے لوگ ٹاٹا سومو، ایکو یا دوسری چھوٹی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے باوجود عوام ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے پریشان ہے۔

منڈی سے تمام مقامات پر جانے والی ٹاٹا سوموں میں سماجی فاصلے کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے۔ نہ ہی ڈرائیور اور نہ کوئی سواری ہی ماسک پہننے پر راضی ہو رہے ہیں۔ ایک طرف کرونا وائرس کا بڑھتا قہر اور دوسری جانب کھلے عام سرکار کے حکم نامے کی خلاف ورزیاں قابل افسوس ہے۔

راجپورہ کے سرپنچ فاروق احمد نجار نے کہا کہ اس وقت پونچھ سے منڈی پہلے سوموں ڈرائیور پچاس روپیہ لیتے تھے لیکن اب سو روپیہ وصول کیا جاتا ہے اور سواریاں بھی سومو میں نو بیٹھائی جاتی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ انتظامیہ خاموش ہے۔ حکم نامے کی خلاف ورزی دیکھ کر بھی کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی ہے۔

سواری گاڑی میں سماجی فاصلہ، ماسک یا دیگر لازمی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔
سواری گاڑی میں سماجی فاصلہ، ماسک یا دیگر لازمی احکامات پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔

سیول سوسائٹی منڈی کے چیرمین ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا وائرس کا زور ہے، جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے وقفہ وقفہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی لائی ہے لیکن اس وقت ڈرائیور اپنی من مانی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پر قدغن وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گاڑیوں میں سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لئے چوکسی برتیں اور جو تیس فیصدی کرایہ طے پایا ہے وہی لیا جانا چاہئے۔ عوام کا استحصال بند کیا جائے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور ایس ایس پی پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوے ڈرائیوروں پر لگام کسیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کرایہ تیس فیصدی ہے تو وہی وصول کیا جائے اور اگر ڈرائیور سواری پوری بیٹھاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاے۔

ڈرائیوروں کی منمانی اور ماسک کے استمعال نہ ہونے پر پولیس انتظامیہ پر سوال اٹھنا لازمی ہے، کیونکہ انتظامیہ کے حکم نامے پر سختی سے عمل کرانا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.