ETV Bharat / state

Death of Truck Driver: منڈی میں ٹرک سے گر کر ڈرائیور کی موت

پونچھ منڈی کے علاقہ سیکلونامی مقام پرٹرک ڈرائیور کے ٹرک سے گرنے کے بعد موت ہوگئی،مہلوک کی شناخت 29 سالہ اعجاز احمد ولد محمد افضل ساکن بائیلہ کے طورپر کی گئی ہے۔

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 8:11 PM IST

ڈرائیور کی موت
ڈرائیور کی موت
ڈرائیور کی موت

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ منڈی کے علاقہ سیکلونامی مقام پر آج ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔مذکورہ مقام پر ایک ٹرک ڈرائیور کی ٹرک سے گر کر موت ہوگئی۔ جس کی 29 سالہ اعجاز احمد ولد محمد افضل ساکن بائیلہ کے طورپر کی گئی ہے۔ٹرک ڈرائیور کے ٹرک سے گرنے کے فوراً بعد مقامی باشندے جائے وقوع پر پہنچ گئے،اور انہیں سب ضلع ہسپتال منڈی میں داخل کیا۔جہاں طبی اصول و ضوابط کی کاروائی کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔

اس معاملہ پر ایس ایچ او منڈی مختار علی نے کہا کہ اعجاز احمد نامی یہ نوجوان پیشہ سے ایک ٹرک ڈرائیور تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیکلو کے مقام پر ٹرک سے گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملہ کے تحت سے پولیس کی جانب سے معاملہ درج کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ نوجوان ٹرک سے گرا ہے جس کے سبب سر میں چوٹیں آنے کے سبب اس نوجوان کی موت ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام تر قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے اہل خانہ کے سپرد کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جموں و کشمیر کے ضلع پنچھ منڈی میں زمینی تودے کھسکنے کے سبب ایک ڈرائیور کی موت ہوگئی تھی۔
مزید پڑھیں:Accident at National Highway Near Verinag سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون کی موت، سات زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.