جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں واقع مینڈھر ہسپتال میں ڈاکٹر کے ساتھ سیمپلنگ کے دوران لڑائی کے بعد ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف کام چھوڑ کر ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
ہسپتال میں کووڈ-19 سیمپلنگ اسٹاف کے ساتھ ایک شخص نے ہاتھاپائی کی، اس کے بعد ڈاکٹروں نے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
بلاک میڈیکل افسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز خان نے صحافیوں سے بتایا کہ 'آج 11 بجے ہم ریپڈ ٹیسٹ کے لیے لوگوں کا رجسٹریشن کر رہے تھے جس میں کچھ افراد قرنطینہ میں تھے جن کا ٹیسٹ ہونا تھا، اس دوران ایک شخص نے ڈاکٹر کے ساتھ ہاتھاپائی کی اور ان کی پی پی کٹ بھی پھاڑ دی۔ اس کے بعد اسٹاف نے کام چھوڑا۔'
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: گاڑی کھائی میں گری، متعدد زخمی
بی ایم او نے بتایا کہ 'ہم نے اس تعلق سے منڈھر پولیس تھانے میں درخواست دی ہے جب تک ہمیں ایف آئی آر کی کاپی نہیں دی جاتی تب تک ہم ٹیسٹ نہیں کریں گے۔'