اطلاع کے مطابق ہسپتال کے صفائی ملازمین نے کوڑے میں آگ لگائی تھی جس کی وجہ سے میڈیسین اسٹور کے ٹِن شیڈ میں جنریٹر سمیت آگ لگ گئی۔
آگ لگنے سے زور دار دھماکہ ہوا جس کی وجہ سے مریضوں میں کھلبلی مچ گئی اور مریض خوف کی وجہ سے ہسپتال سے بھاگنے لگے۔
مقامی لوگوں اور ہسپتال عملہ نے مل کر آگ بجھانے کوشیش کی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکے، لیکن جب تک فائر بریگیڈیئر کی گاڑیاں کچھ تاخیر سے آگ بجھانے پہنچیں تب تک لاکھوں روپے کی مالیتکا نقصان ہوچکا تھا۔