جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی آعظم آباد مغل ڈاب کے مقام پر ضلع ترقیاتی کمشنر راہول یادھو نے بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین منڈی شمیم احمد گنائی اور بلاک منڈی کے سرپنچوں کے ساتھ اجلاس کرکے تمام پنچایتوں میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر ضلع تحصیل افسران بھی موجود رہے۔ پروگرام صبح گیارہ بجے سے ڈھائی بجے تک چلا، جس میں منڈی بلاک کی سترہ پنچائیتوں کے سرپنچوں نے اپنے اپنے علاقائی مسائل ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سامنے رکھے۔
سرپنچوں نے پانی، بجلی، سڑکیں، رابطہ پُل، باغبانی، زراعت، مچھلی پالن بنک کی عدم سہولیات مختلف قسم کے قرضہ جات کو آسان بنانے کے ساتھ دیگر مشکلات کو حل کرنے اور عوام کو سہولیات دے جانے کی مانگ کی۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی: ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی
ضلع افسران نے سرکاری اسکمیوں کے بارے میں جانکاری فراہم کی اور ان اسکمیوں کو زمینی سطح پر کاگر بنانے کے لیے سرکار کی ہدایت جانکاری اور اصولوں کے مطابق کام کرنے پر زور دیا۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بتایا کہ اس اجلاس کا مقصد سرپنچوں کو ان اسکیموں کے بارے میں جانکاری دینا تھا جو حکومت کی جانب سے عوام فلاح وب ہبود کے لیے چلائی جارہی ہیں۔