پونچھ ضلع کے گاؤں میگناڈ میں کووڈ انفیکشن کے اعدادوشمار میں اضافے کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے اس علاقے کو کنٹینمنٹ زون کا علاقہ قرار دیتے ہوئے سخت پابندیاں عائد کردی گئیں۔ جس کی وجہ سے گاؤں کے لوگوں کو گاؤں سے باہر آنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔
جس کی وجہ سے لوگوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر قلعہ بازار ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ راجیو ٹنڈن کی سربراہی میں متاثرہ افراد کے لواحقین کی مدد کی گئی۔ ڈاکٹر سکھویندر سنگھ کے ساتھ مل کر ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے کارکنوں نے ضلع انتظامیہ کے تعاون سے دیہات میں کووڈ انفیکشن خاندانوں اور ضرورت مند غریب لوگوں میں راشن تقسیم کیا۔ جس میں آٹا، چاول، دال، تیل، آلو اور پیاز اس کے علاوہ ماسک اور سینیٹائیزر بھی شامل ہے۔
ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ راجیو ٹنڈن نے بتایا کہ ہمیں پتہ چلا کہ میگناد گاوں میں کووڈ انفیکشن کے اعداد و شمار میں اضافے کی وجہ سے انتظامیہ نے اس علاقے کو ریڈزون قرار دے دیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو ضروری سامان کی کمی ہوگی۔
ضلع انتظامیہ کی مدد سے لوگوں میں سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے راشن تقسیم کیا گیا۔