ETV Bharat / state

ڈی سی پونچھ نے کورونا سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا - گھروں میں قرنطینہ

ڈپٹی کمشنر پونچھ نے محکمہ صحت کے ساتھ طلب کیے گئے اجلاس کے دوران کورونا وائرس کے حوالے سے اٹھائے جا رہے اقدامات کا جائزہ لیا۔

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 4:57 PM IST

ڈپٹی کمشنر پونچھ اندر جیت نے منگل کو کورونا وائرس مثبت معاملات میں اچانک اضافے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ صحت کے عملہ کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا۔

ڈی سی پونچھ نے کورونا سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا

اجلاس کے دوران نوڈل آفیسرز نے کورونا کی دوسری لہر کے دوران رپورٹ ہونے والے مثبت معاملات کے علاوہ وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور ضلع میں ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے تشویشناک صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ مثبت معاملات کی کڑی نگرانی کرنے کے علاوہ وائرس کے پھیلائو کو کم کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔

انہوں نے افسران کو کورونا متاثرہ افراد خصوصا 60 سال سے زیادہ عمر والے افراد کی نشاندہی پر بھی زور دیا تاکہ ویکسینیشن کا عمل ضوابط کے تحت مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جا سکے۔

ڈی سی پونچھ نے عوام میں رہنما خطوط کی پاسداری اور کووڈ سے بچائو کے طریقوں کو عام کرنے کے سلسلے میں مذہبی رہنائوں کی مدد حاصل کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے بیرون ممالک سے لوٹنے والے افراد کا ٹیسٹ کیے جانے کے علاوہ گھروں میں قرنطینہ کو بھی یقینی بنائے جانے سے متعلق اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے افسران کو بلاک دیوس اور دیگر سماجی پروگراموں کے دوران رہنما خطوط خصوصا ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے سے متعلق عوامی آگہی پر بھی زور دیا۔

میٹنگ کے دوران چیف میڈیکل آفیسر پونچھ، میڈیکل سپرانٹنڈینٹ ضلع اسپتال پونچھ، بی ایم اوز اور نوڈل افسران برائے کووڈ19 کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.