ضلع پونچھ میں محکمہ زراعت کی جانب سے ایک میگا کسان میلے کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں کسانوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور اپنی فصلوں کی نمائش لگائی۔
میلے میں مہمان خصوصی کے طور پر ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے شرکت کی۔ انہوں نے فیتا کاٹ کر میلے کا افتتاح کیا۔
محکمہ کی جانب سے کاشت کاری میں استعمال ہونے والے اوزاروں کی بھی نمائش لگائی گئی اور ضرورت مند کسانوں کو یہ اوزار کم قیمت میں فراہم کیے گئے۔ اس دوران کسانوں نے اپنی فصلوں کی نمائش لگائی۔
یہ بھی پڑھیں: پونچھ: ’بیٹی پڑھاؤ بیٹی بچاؤ‘ کی نسبت سے پروگرام منعقد
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو نے میلے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کسانوں کو حکومت کی جانب سے چلائے جا رہے منصوبوں سے فائدہ اٹھانے کا مشورہ دیا۔ انھوں نے کسانوں کو نئی تکنیکی کے ذریعہ کھیتی کرنے کی صلاح دی، تاکہ کم خرچ میں اچھی پیداوار ہو سکے۔
اس موقع پر محکمہ زراعت کے کئی ماہرین موجود رہے جنہوں نے کسانوں کو فصلوں کی بوائی اور فصل کو بیماریوں سے بچانے کی جانکاری فراہم کی۔