ETV Bharat / state

ممکن منصوبہ کے تحت بے روزگاروں میں فور ویلر آٹو تقسیم - ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے لیے ممکن منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں بھی اس منصوبہ کے تحت آغاز کیا گیا ہے۔

ممکن منصوبہ
ممکن منصوبہ
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 4:54 PM IST

ضلع پونچھ کے ڈاک بنگلا میں ضلع انتظامیہ کی جانب ایک پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں حکومت کی جانب سے چلائی جارہی ممکن یوجنا کے بارے میں بتایا گیا۔

ممکن منصوبہ

اس پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کے لیے چلائے جارہے ممکن منصوبہ کے بارے میں بتایا اور اس سے لوگوں کو فائدہ اٹھانے کو کہا۔ انہوں نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے لیے ممکن منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں بھی یہ منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں میں عید سادگی سے منائی جارہی ہے

ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے 250 درخواستیں پہنچی تھیں جن میں سے 70 کو اجازت مل گئی ہے اور کچھ کے لون بھی سنکشن (منظور) ہوگئے ہیں، انہیں میں سے آج پونچھ ضلع کے 8 بے روزگار نوجوانوں کو فور ویلر آٹو دیے گئے ہیں۔ اس منصوبے کا سب سے بے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کا فائدہ اٹھانے والے نوجوانوں کو 100 فیصد لون دیا جارہا ہے، اس میں بھی 20 فیصد معاف کیا جائے گا باقی 80 فیصد قسطوں میں واپس کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.