ETV Bharat / state

Cyber Cell Poonch Traces over 50 Smartphones سائبر سیل پونچھ نے آٹھ لاکھ مالیت کے 50 سمارٹ فون برآمد کیے - آٹھ لاکھ مالیت کے 50 سمارٹ فون برآمد

پونچھ کے مختلف تھانوں میں گمشدہ موبائل فونز کے مختلف مقدمات درج تھے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی (آپریشن) منیش شرما کی قیادت میں سائبر سیل پونچھ نے 50 موبائل فون ٹریس کیے۔ لاکھوں روپے مالیت کے پچاس سمارٹ فون برآمد کرکے تمام موبائل فون مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔ Cyber Cell Poonch Traces Over 50 Smartphones

Cyber Cell Poonch Traces Over 50 Smartphones
سائبر سیل پونچھ نے آٹھ لاکھ مالیت کے 50 سمارٹ فون برآمد کئے
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 3:59 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے پونچھ میں سائبر سیل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے آٹھ لاکھ مالیت کے 50 سمارٹ فون برآمد کئے ہیں۔ دراصل کافی عرصے سے ضلع پونچھ کے مختلف تھانوں میں گمشدہ موبائل فونز کے کئی مقدمات درج تھے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی (آپریشن) منیش شرما کی قیادت میں سائبر سیل پونچھ نے 50 موبائل فون ٹریس کئے۔ جمعرات کو پولیس اسٹیشن پونچھ میں لاکھوں روپے مالیت کے پچاس سمارٹ فون برآمد کرکے تمام موبائل فون مالکان کے حوالے کر دیے گئے۔Cyber Cell Poonch Traces Over 50 Smartphones

سائبر سیل پونچھ نے آٹھ لاکھ مالیت کے 50 سمارٹ فون برآمد کئے

اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی نے بتایا کہ پولیس کا سائبر سیل دیگر خصوصی کاموں کے علاوہ عام شہری کی مدد کے لئے ہمیشہ تیار رہتا ہے، انہی کوششوں سے آج یہ موبائل فون حقدار تک پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ضلع پولیس نے پچاس موبائل فون برآمد کر کے مالکان کے حوالے کیے تھے، اگر کسی شہری کا موبائل فون چوری یا گم ہو جائے تو فوری طور پر قریبی تھانے میں اطلاع دیں تاکہ آپ کے موبائل فون کا غلط استعمال نہ ہو پائے۔ ذاتی ڈیٹا آپ کے موبائل فون میں رہتا ہے، اگر یہ کسی ملک دشمن شہری کے ہاتھ میں جاتا ہے تو یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے اپنے موبائل فون کو محفوظ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر سیل نے چوری کے 26 موبائل فون برآمد کئے

وہیں اس موقع پر ڈی ایس پی آپریشن منیش شرما، ایس ایچ او پونچھ رنجیت سنگھ کے علاوہ کئی دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ایس پی مشیم احمد نے بتایا کہ اب تک 280 سے زائد سمارٹ فون برآمد کرکے مالکان تک پہنچائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.